آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

Feb 04, 2024 | 23:22:PM
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے باغ ، ہٹیاں بالا، دھیرکوٹ، راولا کوٹ اور پونچھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز آزادکشمیر راولا کوٹ کے قریب تھا، جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی گہرائی 24 کلومیٹر زیرزمین تھی ۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کا ایک اور نام ریٹائرمنٹ لینے کو تیار بورڈ کو خط بھی لکھ دیا