’دل ہوا بو کاٹا‘سے شہرت پانیوالی فریحہ پرویز سات سال بعد آواز کا جادو جگانے لوٹ آئیں 

Feb 04, 2024 | 10:34:AM
 پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی طویل عرصے بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی کرتے ہی اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے طویل عرصے بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی کرتے ہوئے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔

فریحہ پرویز پاکستان کی معروف گلوکارہ ہیں جنہوں نے کئی ہٹ گانے گائے ہیں، وہ اپنے مشہور ہٹ گانے ’دل ہوا بو کاٹا‘سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔ اس گانے نے فریحہ پرویز کو راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا۔

اُنہوں نے کئی ہٹ پنجابی گانے بھی گائے ہیں، مداح اُن کی مقبول غزلوں کو بھی بہت پسند کرتے ہیں، موسیقی کے علاوہ فریحہ پرویز نے پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، وہ ‘عینک والا جن’ سمیت چند ڈراموں میں نظر آئیں، وہ اپنے سُپر ہٹ البمز کی وجہ سے کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں فریحہ پرویز نے میوزک انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب حال ہی میں، گلوکارہ نے موسیقی کی دنیا میں واپسی کی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں شدید بارش،فلائٹ آپریشن متاثر،20 پروازیں منسوخ

فریحہ پرویز نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے، اس گانے کا عنوان ‘لے جا’ ہے جوکہ گلوکارہ نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے۔

اس گانے میں ایک نوجوان بیوی کی جذباتی محبت کی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی دعا کرتی ہے، فریحہ پرویز کی سُریلی آواز میں یہ گانا مداح بےحد پسند کررہے ہیں۔