سعودی عرب میں سجا موسیقی کا میلہ

Feb 04, 2023 | 14:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں لائیو میوزیکل کنسرٹ منعقد ہوا جس میں پاکستانی اور بھارتی شہری کے ساتھ ساتھ غیرملکیوں کی بڑی تعداد لیجنڈری گلوکار کمار سانو کی آواز سے لطف اندوز ہوئے۔
اس میوزیکل کنسرٹ جس میں کمار سانو سمیت دیگر گلوکاروں نے بھی شرکت کی جبکہ موسیقی کے دلدادہ سینکڑوں پاکستانی اور بھارتی شہریوں سمیت دیگر غیرملکی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: جیمز کیمرو ن کی اوتار3کا لیجنڈ اداکار’چارلی چیپلن ‘ سے کیا تعلق ہے ؟بڑی خبر سامنے آ گئی
میوزیکل کنسرٹ میں جہاں اسٹیج ڈانس پرفارمنس نے خوب رنگ جمایا وہیں کمارسانو نے اپنی مدھر آواز میں گیت گا کر مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔
اس حوالے سے ایونٹ آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ کمار سانو پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول ہیں یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب میں مقیم ایشیائی ممالک کے افراد کیلئے یہ میوزیکل میلہ سجایا گیا۔