جیمز کیمرو ن کی اوتار3کا لیجنڈ اداکار’چارلی چیپلن ‘ سے کیا تعلق ہے ؟بڑی خبر سامنے آ گئی

Feb 03, 2023 | 22:24:PM
جیمز کیمرو ن کی اوتار3کا لیجنڈ اداکار’چارلی چیپلن ‘ سے کیا تعلق ہے ؟بڑی خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر  جیمز کیمرون اوتار تھری کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، جس میں وہ مشہور اداکار ، دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی اداکاری سے خوش کرنے والے  چارلی چیپلن کی پوتی کو لانے والے ہیں ۔

اوتار دی وے آف واٹر کے  باکس آفس پر راج کرنے کے بعد   ہالی ووڈ ڈائریکٹر اپنی اگلی فلم کی تیاریوں میں مصروف  ہیں اور اس کیلئے فائنل کیے گئے سیکوئلز بارے میں مختلف چہ مگوئیاں عروج پر ہیں ، اوتار 2 نے دنیا بھر میں تقریباً 2.13 بلین ڈالر  کی کمائی کی ہے ، جس کے بعد وہ  اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی چوتھی فلم بن گئی ہے۔

’انڈیا ٹوڈے ‘کےمطابق اوتار کے لانچ کے بعد ہی یہ انکشاف ہوا تھا کہ جیمز کیمرون پہلے ہی اوتار 3 اور اوتار 4 کے کچھ حصے شوٹ کر چکے ہیں، جبکہ  انہوں نے مستقبل میں اوتار 5 کے امکان کا بھی ذکر کیا ہے ۔

اب اوتار کے پروڈیوسر ’جون لنڈاؤ ‘نے سیکوئل کے بارے میں کچھ تفصیلات بتائی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اوتار تھری سے چارلی چپلن کا بہت دلچسپ تعلق ہے اور یہ تعلق ان کی پوتی اونا چپلن ہیں ، جو کہ اس فلم میں لیڈنگ رول ادا کر رہی ہوں گی۔

ایمپائر میگزین کے ساتھ انٹرویو میں اوتار کے پروڈیوسر نے سیکوئلز کے بارے میں بات کی،  انہوں نے وضاحت کی کہ اوتار 3 ناوی کی ایک نئی نسل کو متعارف کرائے گا جس کے زیادہ مخالف ہونے کا امکان ہے، "اچھے انسان بھی ہیں اور برے بھی،  ناوی کی طرف بھی یہی ہے۔