سابق کپتان محمدحفیظ نےجامعہ کراچی میں داخلہ لےلیا

Feb 04, 2023 | 00:07:AM
سابق کپتان محمدحفیظ نےجامعہ کراچی میں داخلہ لےلیا
کیپشن: محمدحفیظ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق کپتان محمدحفیظ نےشعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں داخلہ لے لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق محمدحفیظ نے وی سی جامعہ کراچی پروفیسرخالدعراقی سےملاقات کی، جہاں وی سی کراچی نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

محمدحفیظ نے بتایا کہ کھیل کی وجہ سےاپناتعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکاتھا، لیکن اب مجھےبہترین موقع میسرآیاہے، اب اس موقع سےبھرپوراستفادہ حاصل کروں گا۔ 
وی سی جامعہ کراچی پروفیسرخالدعراقی نے کہا کہ ہم آپ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدیدکہتےہیں،نوجوان نسل کوکھیل کودمیں حصہ لیناچاہیے، اُمیدہےطلبہ آپ کےتجربات سےاستفادہ حاصل کریں گے۔