ملک بھر میں کورونا کے وارتیز ۔۔۔مزید 48افراد جاں بحق 

Feb 04, 2022 | 09:21:AM
کورونا وائرس ، مثبت کیسز
کیپشن: کورونا وارڈ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تیز ہوگئے ہیں ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 48افراد جاں بحق ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو باہر جانے کی مشروط اجازت دیدی
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 64ہزار 121افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 6ہزار377افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 4ہزار 566کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ۔28کورونا کے مریض تاحال تشویشنا حالت میں زیر علاج ہیں ۔کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد نو فیصد سے بڑھ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر تعلیم شفقت محمود کا ایک اور اہم بیان