عدالت میں تاریخِ پیدائش سے متعلق سوال پر شیر افضل مروت کا دلچسپ جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ کے جج افضل مجوکہ کی جانب سے تاریخ پیدائش پوچھے جانے پر شیر افضل مروت نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا سر اس طرح نہ پوچھیں میڈیا خبر لگا دے گا مارکیٹ ڈاؤن ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں دونوں ملزمان کے وکیل شیر افضل مروت اور پراسیکیوشن کی تین رکنی ٹیم کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
سماعت کے دوران شیر افضل مروت نے مؤقف اختیار کیا کہ سیکشن 342 کے جوابات جمع کرانے کے لیے ایک دن کا وقت دیا جائے۔ اس پر جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے کہ "سوالات کے جوابات دے دیں، میں تاریخ کل کی دے دوں گا۔”
شیر افضل مروت نے کہا کہ "آج عدالت میں گھٹن محسوس ہو رہی ہے، یہ تھانہ نہیں کہ اتنی پولیس موجود ہے۔”
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑا دھچکا ، اہم رہنما نے ن لیگ سے ہاتھ ملا لیا
جج نے استفسار کیا مروت صاحب آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے، جس پر انھوں نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا سر اس طرح نہ پوچھیں میڈیا خبر لگا دے گا مارکیٹ ڈاؤن ہوجائے گی ، آپ عمر کا اندازہ ایسے لگالیں کہ 1994میں جج لگایا گیا تھا۔
عدالت نے فریقین سے استفسار کیا کہ آیا وہ 342 کے جوابات خود دینا چاہتے ہیں یا اسٹیٹ کونسل کی جانب سے دیے گئے جوابات قبول کریں گے؟
بعد ازاں عدالت نے کیس کو حتمی بحث کے لیے کل تک ملتوی کر دیا اور ہدایت کی کہ حتمی دلائل کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کی والدہ انتقال کر گئیں