فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر، صدر نے سمری پردستخط کردیئے

Dec 04, 2025 | 19:32:PM
فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر، صدر نے سمری پردستخط کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آڈیفنس فورسز مقررہوگئے، صدرمملکت نے سمری پردستخط کردیئے۔

 وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی  سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری پر صدر مملکت نےدستخط کر دیئے،صدر مملکت نے ائیر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری پر بھی دستخط کر دیئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی  سٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے،یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف یئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی2 سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔

اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہو گا۔

صدر نے دونوں افسران کے کامیاب پیشہ ورانہ خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.