ایران میں سونے کی بڑی چٹان دریافت

Dec 04, 2025 | 13:10:PM
ایران میں سونے کی بڑی چٹان دریافت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران میں سونے کا بڑا ذخیرہ دریافت ہو گیا ۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایران نے ملک کی سب سے بڑی کانوں میں سے ایک میں سونے کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔
سونے کی کان ’’شادان‘‘ جنوبی خراسان میں واقع ہے جو ملک کی اہم ترین کانوں میں سے ایک ہے، ایرانی وزارتِ صنعت، معدنیات و تجارت نے نئے ذخائر کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔
یہ ذخیرہ رگوں کی شکل میں دکھائی دیتا ہے، طلائی ذخیرے میں تقریباً 7.95 ملین ٹن آکسائیڈ اور 53.1 ملین ٹن سلفائیڈ سونا موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکا میں پھر زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں شدیدخوف وہراس
واضح رہے کہ ایران میں سونے کی 15 کانیں ہیں جن میں سب سے بڑی کان ملک کے شمال مغرب میں واقع زرشوران ہے۔