تنور سے عوام کو 2 روپے میں روٹی کی فراہمی شروع

Dec 04, 2023 | 23:30:PM
 تنور سے عوام کو 2 روپے میں روٹی کی فراہمی شروع
کیپشن: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری غازی تنور کا افتتاح کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غازی تنور کا افتتاح کر دیا، اس تنور سے عوام کو 2 روپے میں روٹی دستیاب ہو گی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، شہر بھر میں اس طرح کے 48 تنور لگانے کیلئے جگہ لے لی گئی ہے، 4 مزید تنوروں کا جلد افتتاح کروں گا۔


گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے سے خوشی ملتی ہے، چاہے کوئی کچھ بھی کہے عوام سے رابطہ نہیں توڑوں گا۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ایڈمٹ کارڈ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے، ان کورسز کے ذریعے 50 ہزار طالب علموں کو آئی ٹی کے جدید ترین کورسز گورنر ہاؤس میں پڑھائے جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس میں مارکی تیار ہو چکی ہے، کمپیوٹرز بھی لگوا دیئے گئے ہیں، ان تمام اقدامات پر کسی بھی طرح کے سرکاری فنڈز استعمال نہیں کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگے پیٹرول سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری