بادل برسیں گے یا ہو گا سموگ کا راج؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Dec 04, 2023 | 19:29:PM
بادل برسیں گے یا ہو گا سموگ کا راج؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرداور خشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق سموگ کے باعث لوگوں کو سانس لینے اور گلے کے انفیکشن کا سامنا ہے ، بارش نہ ہونے سے لوگ پریشان ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،صبح اور رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم سرد رہے گا،صبح اور رات کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن کی معروف ٹی وی اینکر سے تیسری شادی، تصدیق بھی ہو گئی