اینٹی کرپشن کو فواد چودھری کو تفتیش میں شامل کرنے کی اجازت مل گئی

Dec 04, 2023 | 17:59:PM
اینٹی کرپشن کو فواد چودھری کو تفتیش میں شامل کرنے کی اجازت مل گئی
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اینٹی کرپشن کو فواد چودھری کو تفتیش میں شامل کرنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی کی جانب سے فواد چودھری کو تفتیش میں شامل کرنے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت سول جج یاسر محمود نے کی ،تفتیشی افسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ،اینٹی کرپشن کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چودھری کو اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ نمبر 23/23 میں باضابطہ طور نامزد کیا گیا ہے ،ملزم فواد چودھری تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم کو فواد چودھری سے باضابطہ تفتیش کی اجازت دی جائے ،عدالت نے اینٹی کرپشن راولپنڈی کو فواد چودھری سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چودھری کے خلاف مبینہ غداری کیس میں میڈیکل رپورٹ جمع کروانے کے معاملے پر سماعت ہوئی،سول جج یاسر محمود چودھری نے کیس کی سماعت کی ،فواد چودھری کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا ، تفتیشی افسر نے عدالت پیش ہوکر میڈیکل رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید وقت کی استدعا کردی،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور ایک اور مشکل میں پھنس گئے، عدالت کا بڑا حکم