ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی, اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

Dec 04, 2023 | 12:57:PM
ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی, اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی بڑی کارروائی، سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم عبدالغفارکو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا، گرفتار ملزم  پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر فوزیہ امریکی جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کے احوال بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

گرفتار ملزم بہاولنگر پولیس کو ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھا، ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔