ڈاکٹر فوزیہ امریکی جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کے احوال بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

Dec 04, 2023 | 09:32:AM
ڈاکٹر فوزیہ امریکی جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کے احوال بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں
کیپشن: ڈاکٹر فوزیہ امریکی جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کے احوال بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی امریکی جیل میں قید بہن سے ملاقات ہوئی، جس کے احوال بتاتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئیں۔

امریکی جیل میں قید بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر فوزیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ لوگوں کی دعاؤں سے ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوئی، جیل کی چابی بھی مل گئی، ملاقات کے دوران ہاتھ لگانے یا چھونے کی اجازت نہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سرِعام خطرناک اور غیرقانونی کاروبار جاری

انہوں نے مزید کہا کہ جیل کے کمرے میں پڑی میز اس بار چھوٹی تھی اور ہم دونوں بہنوں کے درمیان شیشہ تھا، ہم دونوں بہنیں آمنے سامنے بیٹھ کر روتی رہیں، تقریباَ آدھا گھنٹے تک ہم روتی ہی رہیں۔

انہوں نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ اس بار ان کی حالت پہلے سے زیادہ خراب اور پہلے سے زیادہ برے حالات میں تھیں، اس بار اسے چھوڑتے ہوئے میرا دل بیٹھا جا رہا ہے اور ہم سے نہیں رہا گیا ہم روتیں رہیں۔