پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان انتقال کر گئے

Dec 04, 2022 | 23:18:PM
پاک بحریہ، سابق سربراہ، ایڈمرل سعید محمد خان، انتقال کر گئے،
کیپشن: پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ 
ترجمان پاک بحریہ کاکہناہے کہ ایڈمرل سعید محمد خان 1991 سے 1994 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے،پاک بحریہ کی تعمیر و ترقی اور دفاع وطن میں ان کا کلیدی کردار رہا۔
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے ایڈمرل سعید محمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، نیول چیف نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ترجمان پاک بحریہ کاکہناتھاکہ ایڈمرل سعید محمد خان مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز پیر اڑھائی بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی