ہم پاکستان میں ٹیسٹ ڈرا کرنے نہیں آئے، اسسٹنٹ کوچ برطانوی ٹیم 

Dec 04, 2022 | 18:18:PM
انگلینڈ ٹیم، اسسٹنٹ کوچ، پال کالنگ ووڈ،
کیپشن: انگلینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کالنگ ووڈ , فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انگلینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کالنگ ووڈ نے کہاہے کہ ہم پاکستان میں ٹیسٹ ڈرا کرنے نہیں آئے ،لڑکے اپنا سو فیصد گیم کھیل رہے ہیں ۔
راولپنڈی میں چوتھے دن کے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کالنگ ووڈ نے کہاکہ بین اسٹوک نے اس ٹیسٹ میچ کو بہت انجوائے کیا ،ٹیسٹ میچ میں کل کا دن سب کی توجہ کا مرکز رہے گا،ان کاکہناتھا کہ مخالف ٹیم پریشر میں ہے،ہمارے پلیئرز کافی پراعتماد ہیں،جو روٹس نے شاندار شاٹس لگائی۔
پال کالنگ ووڈ کاکہناتھا کہ پاکستان کی کنڈیشنز کافی مختلف ہیں ،یہ بہت اہم سیریز ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں پچ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے،ٹیسٹ میچ کو شائقین انجوائے کرتے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ باﺅلرز کی کوشش ہو گی کہ پلیئرزکو پریشر میں رکھا جائے ،ہم پاکستان میں ٹیسٹ ڈرا کرنے نہیں آئے ،جانتے ہیں ہار کے بعد انگلش ٹیم پر بھی پریشر ہو گا،لڑکے اپنا سو فیصد گیم کھیل رہے ہیں ،اس کے بعد نتائج کی ٹینشن نہیں رہتی،ان کاکہناتھا کہ گراونڈ میں اب بال بڑی مشکل سے ریورس ہورہی ہے۔
انگلینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے کہاکہ پاکستانی کرواڈ بہت شاندار ہے،اسی وجہ سے ہم پاکستان آئے ہیں،پنڈی سٹیڈیم میں شائقین اسکو بہت زیادہ انجوائے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے