معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے

Dec 04, 2022 | 17:57:PM
بھارت، فلم انڈسٹری، معروف ادکار، انتقال کر گئے
کیپشن: بالی ووڈ سینما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں ملیالم فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے معروف اداکار کوچو پریمن انتقال کر گئے۔
 میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار سانس کی بیماری میں مبتلا تھے جس کے باعث کوچو پریمن مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ 68 سال کی عمر میںچل بسے۔
معروف اداکار کوچو پریمن کا اصلی نام کے ایس پریم کمار تھا، جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ آرٹسٹ کے طور پر کیا بعدازاں اپنی بہترین اداکاری سے انہوں نے 1996 میں فلم 'دلی والا راجکمارن' سے فلمی انڈسٹری میں قدم رکھا۔
کوچو پریمن نے 250 فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے جبکہ انہوں نے اپنی کامیڈی سے بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لڑکی کے ڈانس پربھارتی اداکارہ مادھوری بھی جھوم اٹھیں