فٹبال ورلڈ کپ: امریکا کو شکست، نیدرلیںڈ کوارٹر فائنل میں

Dec 04, 2022 | 12:17:PM
فٹبال ورلڈ کپ: امریکا کو شکست، نیدرلیںڈ کوارٹر فائنل میں
کیپشن: 81 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے ڈینزل ڈمفرائز نےتیسرا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو مزید برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے امریکا کوشکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے 10 ویں منٹ میں میمفس ڈیپے نے پہلا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو پہلے ہاف کے اضافی وقت میں ڈیلے بلائنڈ نے دُگنا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ، ارجنٹینا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

امریکا کے حاجی رائٹ نے 76 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے برتری کم کی لیکن 81 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے ڈینزل ڈمفرائز نےتیسرا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو مزید برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔