فٹبال ورلڈ کپ: ارجنٹینا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Dec 04, 2022 | 12:00:PM
فٹبال ورلڈ کپ: ارجنٹینا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: لیونل میسی نے پہلے ہاف کے 35 ویں منٹ گول اسکور کرکے ٹیم کو سبقت دلائی
سورس: رائٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو پری کوارٹر فائنل میں 1-2 سے شکست دیدی۔

احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے پہلے ہاف کے 35 ویں منٹ گول اسکور کرکے ٹیم کو سبقت دلائی جبکہ دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کے اسٹرائیکر ایلواریز نے گول کر کے 2 گول کی برتری دلادی۔

آسٹریلوی ٹیم نے دونوں ہاف میں مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر حملے کیے تاہم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی، میچ کے 77 ویں منٹ میں اینزو فرننڈیس نے گول کیا تاہم ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔

میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی ارجنٹینا کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی دو سری ٹیم بن گئی۔