سیالکوٹ سانحے پرپاکستانی فلم انڈسٹر ی بھی غم سے نڈھال 

Dec 04, 2021 | 15:51:PM
فلم انڈسٹری سوگ میں
کیپشن: مہوش حیات اور ماہرہ خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری بھی ہجوم کے ہاتھوں سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کے قتل پر غم سے نڈھال ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ۔۔ فیکٹری منیجر کا قتل۔۔۔سری لنکن وزیر اعظم نے بڑا مطالبہ کردیا

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینیجر کے قتل کی مذمت کی ہے ۔پاکستان فلم اور ٹی وی کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’ ہم شرمندہ ہیں اور عمران خان حکومت کے منتظر ہیں کہ ان کی حکومت مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کیسا سلوک کرتی ہے۔

معروف کامیڈین شفاعت علی نے بھی سوشل میڈیا پر سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی۔انہوں نے کہا، "ہم اپنے آپ پر شرمندہ ہیں ہم ان لوگوں پر شرمندہ ہیں جو ہمارے اوپر یہ دن لائے ۔

پاکستانی گلوکار،ٹی وی  میزبان  فخر عالم نے غیر ملکی منیجر کے قتل کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ "مجھے اس واقعہ کی مذمت کرنے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے ۔بحیثیت قوم ہمارے سرشرم سے جھک گئے ۔کیا ہم واقعی ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں حکمرانی ہجوم کے ہاتھوں میں ہے ۔ ہم اسے ایسے واقعات کی روک تھا م کیلئے اور فوری کارروائی کیلئے عمران خان حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ افسوسناک واقعہ۔سری لنکن منیجر کی پوسٹمارٹم رپورٹ آ گئی