سانحۂ گل پلازہ کی تحقیقات 9 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے سانحۂ گل پلازہ کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 9 اگست تک مہلت دے دی ہے۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت سے مزید مہلت طلب کی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ 6 اداروں کی جانب سے جوابات موصول ہو چکے ہیں جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور واٹر کارپوریشن سمیت 2 اداروں کے جوابات تاحال موصول نہیں ہوئے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 9 اگست تک مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مکمل تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان آئے بغیر جائیداد کی رجسٹری ممکن، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی