سونے کی قیمت میں کمی، چاندی مہنگی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھر مندی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 500 روپےسستا ہو کر 4لاکھ 27ہزار 936 روپے کاہوگیا۔
دس گرام سونےکی قیمت 428 روپے کم ہوکر 3لاکھ 66ہزار886 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپےبڑھ کر 6351 روپےہوگئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4055 ڈالر کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آٹھویں جماعت کے لیے نیا طریقہ امتحان متعارف
واضح رہے گذشتہ روزپاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔
فی تولہ سونے کی قیمت 1700 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے تک پہنچ گئی تھی
فی تولہ چاندی کی قیمت میں 54 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ چاندی 6291 روپے ہوگئی تھی۔