ڈالر مزید سستا ہو گیا

Aug 04, 2023 | 11:08:AM
ڈالر مزید سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا، انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغا ز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 45 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 286.75 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں مثبت رجحان جاری ہے ،ہنڈریڈانڈیکس میں 118پوائنٹس کااضافہ ہواہے،100انڈیکس 48729کی سطح پرپہنچ گیا، گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 153 پوائنٹس کم ہوکر 48 ہزار 611 پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد؟پرویز خٹک بھی بول پڑے