پسند کی شادی پر لڑکی کے ساتھ باپ کا ایسا سلوک کہ انسانیت کانپ اٹھی

Aug 04, 2021 | 16:51:PM
  پسند کی شادی پر لڑکی کے ساتھ باپ کا ایسا سلوک کہ انسانیت کانپ اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہرٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو درد ناک موت دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی رہائشی بینظیر لاکھو  نامی لڑکی نے اپنی پسند سے رجب انڑ نامی نوجوان سے شادی کی تھی جس پر اس کے والد نے برادری کے معززین کے ذریعے لڑکی کو واپس گھر بلوایا لیا۔

بعدازاں  والد حمزہ لاکھو نے اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹی کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قریبی نہر میں ڈبو کر ہلاک کردیا۔ ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کے مطابق مقتولہ کے شوہر رجب انڑ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کے والد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حرا خان کے ساتھ دن دیہاڑے افسوسناک واقعہ