شوہر نے خواب میں ایسا کیا دیکھا۔۔؟ جاگتے ہی  بیوی کا گلا کاٹ دیا

Aug 04, 2021 | 10:20:AM
شوہر نے خواب میں ایسا کیا دیکھا۔۔؟ جاگتے ہی  بیوی کا گلا کاٹ دیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیند میں کچھ مرحلے ایسے آتے ہیں جب خواب بیدار ہو جاتے ہیں،خواب دماغ کا وہ جادو ہے جو کسی صحت مند انسان کے لئے عموماﹰ تب تک حقیقت رہتا ہے جب تک آنکھ نہ کھل جائے۔اسی طرح کا ایک واقعہ مصر میں پیش آیاجہاں شوہر نے خواب میں دیکھا کہ اس کی اہلیہ بے وفائی کی مرتکب ہورہی ہے جس پر جاگتے ہی سفاک ملزم نے اہلیہ کا گلا کاٹ دیا اور اسے موت کی نیند سلادیا۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق مصر کے شمالی علاقے شیر الخیمہ میں سفاک شوہر نے علی الصبح اپنی بیوی کو ذبح کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مقتولہ کی چیخ و پکار سن کر آنے والے پڑوسیوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ 37 سالہ بے رحم شوہر نے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے خواب میں بیوی کو کسی اور شخص سے جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے دیکھا جس پر نیند سے بیدار ہوتے ہی بیوی کو قتل کردیا۔ گرفتاری کے وقت ملزم کی ذہنی حالت درست نہیں تھی،پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیںشادیاں کرکے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار