شادیاں کرکے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

Aug 04, 2021 | 09:53:AM
شادیاں کرکے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ساہیوال میں پولیس نے شادی کرکے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے مرکزی ملز م کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ بہادر شاہ کے علاقے سے گروہ کے مرکزی ملزم فیصل احسن کا بیٹا  عبدالاحد گرفتار پکڑا گیا۔ ملزم عبدالاحد کو مرکزی ملزم فیصل احسن  کی 15ویں بیوی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ۔ مرکزی ملزم فیصل احسن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گروہ میں اس کی پہلی بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ملزم نے 15 سے زائد خواتین سے شادی کر کے ان سے رقم اور زیورات ہتھیا کر طلاق دی تھی۔ملزم پیسے بٹورنے کےلئے لوگوں کو شادی کا جھانسہ دیتا  اور شادی کی آڑ میں لوگوں کی لاکھوں کا چونا بھی لگا چکا ہے۔

 یہ بھی پڑھیںکوروناسے46افراد جاں بحق،4722 نئے کیسز رپورٹ