اولمپک گیمز :چین کی32تمغوں کیساتھ  پہلی پوزیشن برقرار، امریکا کا دوسرا نمبر

Aug 04, 2021 | 08:36:AM
اولمپک گیمز :چین کی32تمغوں کیساتھ  پہلی پوزیشن برقرار، امریکا کا دوسرا نمبر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری اولمپک گیمز کے مقابلوں میں چین32تمغے حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اولمپک گیمز کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق چین نے اب تک مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں29 طلائی تمغے حاصل کرلئے ہیں اور اس کی میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن ہے ۔ امریکا کی25طلائی تمغوں کے ساتھ دوسری اور جاپان کی 19میڈلز کے ساتھ تیسری جبکہ آسٹریلیا کی 14تمغوں کے چوتھی پوزیشن ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ابھی تک کسی کھیل میں کوئی میڈل نہیں جیتا۔

یہ بھی پڑھیں:  کوروناسے46افراد جاں بحق،4722 نئے کیسز رپورٹ