وزارتِ انصاف کے ججز کی ترقی اور تقرری کا شاہی فرمان جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارتِ انصاف کے 218 ججزکی ترقی اور تقرری کے فرامین جاری کردیئے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیرِانصاف اورسپریم جوڈیشل کونسل کے قائم قام صدر شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے کہا ہے کہ شاہی فرامین عدالتی نظام میں بہتری اور ترقیاتی عمل کے تسلسل کی عکاسی کرتے ہیں جن کا مقصد عدالتی کارکردگی کو بڑھانا اور فیصلوں کے معیار کو بلند کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر الصمعانی نے 218 ججز کے ترقی اورتقرری کے حوالے شاہی فرامین پرمملکت کی اعلی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عدل و انصاف کا دائرہ وسیع اورعدالتی فیصلوں میں سہولت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 50واں اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری