خاتون کارکن کو تشہیر کیلئے اپنی تصویر ایڈٹ کرنے پر سیاسی پارٹی سے نکال دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیدرلینڈز میں خاتون سیاسی کارکن کو اپنی تشہیر کے لیے ایڈٹ کی گئی تصویر استعمال کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیاہے۔
روٹرڈیم میں کے ایک علاقے کے لیے بطور کونسلر منتخب ہونے والی پیٹریشیا ریغمن کو اپنی آفیشل کینڈیڈیٹ فوٹو کے طور پر اے آئی سے ایڈٹ شدہ تصویر استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ان کے اور تصویر کے درمیان واضح فرق ہونے کے باوجود پیٹریشیا اس بات پر مصر ہیں کہ یہ انہی کی تصویر ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش: فٹبال میچ جھگڑے کا سبب بن گیا، 100 سے زائد افراد زخمی
ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے اخبار میں شائع ہونے والی تصویر بہت کم ریزولوشن کی تھی لہٰذا انہوں نے پکسل بڑھانے کے لیے آن لائن ٹول کا استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت میں ان کی تصویر ہے وہ اس وقت تھوڑی مختلف دِکھتی ہیں لیکن اس کی وجہ ادویات کا استعمال ہیں جو وہ جلد ختم کر دیں گی۔
پیٹریشیا کی سیاسی پارٹی (لِیف بار روٹرڈیم) نے اس بات کا اعتراف کیا کہ خاتون کی تصویر واضح طور پر ڈجیٹلی ایڈٹ کی گئی ہے۔
ان کو پبلک آفس سے استعفی دینے کے لیے کہہ دیا گیا ہے لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے، لہٰذا ان کو نکالنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں ہے۔