محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مری،گلیات،راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم اورسرگودھا میں بارش متوقع ہے، میانوالی،فیصل آباد،جھنگ،خوشاب اورگجرات میں بھی بارش کاامکان ہے،گوجرانوالہ، حافظ آباد اور سیالکوٹ ،لاہور،اوکاڑہ، قصور،لیہ اوربھکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنےکی توقع ہے،جبکہ چترال، دیر، سوات،کالام،شانگلہ،بونیر،کوہستان اور مالاکنڈ میں بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پیٹرول پر بڑی رعایت اپلائی کیسے کریں؟ طریقہ کار جانیے
اسی طرح بٹگرام،مانسہرہ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ،ہری پوراورمردان،نوشہرہ،پشاور،خیبر، اورکزئی،صوابی اور چارسدہ میں بھی بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
دوسری جانب باغوں کے شہر میں ہلکی بارش شروع ہو گئی،بارشوں کا موجودہ سپیل 5 اپریل تک جاری رہے گا۔