معروف فٹبالر ’ جوٹا ‘ نے اسلام قبول کرلیا

Apr 04, 2024 | 09:06:AM
دنیا کے معروف سابق ہسپانوی فٹبالر ’’ جوز  ایگناسیو پیلیٹیرو‘‘ نے اسلام قبول کر لیا ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا کے معروف سابق ہسپانوی فٹبالر ’’ جوز  ایگناسیو پیلیٹیرو‘‘ نے اسلام قبول کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فٹبالر کو ’ جوٹا‘ کے نام سے پہنچانا جاتا ہے۔ اُنہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اسلا قبول کرنے کا اعلان کیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ فٹبالر نے ویڈیو میں اسلام قبول کرنے کے لمحات کو زندگی کے بہترین لمحے قرار دیئے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فٹبالر  کویت کی ’ بلال بن رباہ مسجد‘ میں کھڑے ہیں اور کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں ۔ویڈیو پیغام میں فٹبالر کا کہناتھا کہ میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میں نے دین اسلام کے بارے میں اپنے ایک پرانے دوست سے معلومات حاصل کیں ۔

مزید پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

جوٹا نے اپنا آخری میچ 2021 میں کھیلا ، وہ دائر اسلام میں داخل ہوئے تو ان کی دوست کی والدہ نے انہیں ایک کیک پیش کیا جس پر اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد کی تحریر درج تھی ۔