مسجد نبویؐ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

Apr 04, 2023 | 12:49:PM
مسجد نبویؐ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسجد نبویؐ میں اعتکاف کیلئے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ، ’’زائرون‘‘ ایپ کے ذریعے اعتکاف کی درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ  کا کہنا ہے  کہ منگل 4 اپریل 2023 سے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔مسجد نبویؐ  انتظامیہ کے مطابق ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے اعتکاف کی درخواستیں وصول کی جائیں گی  جو شخص اعتکاف کا خواہش مند ہو وہ زائرون ایپ کے ذریعے اندراج کرائے۔ مسجدنبویؐ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’’اعتکاف کے اجازت نامے مقررہ جگہ کی گنجائش کے مطابق جاری کئے جائیں گے‘‘۔

 یاد رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں اعتکاف کیلئے جمعرات 23 مارچ سے رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’’نسک ایپ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا اختتام تعداد مکمل ہونے پر ہوگا‘‘۔