وزیر پٹرولیم نے خوشخبری سنا دی، گیس کے بڑے ذخائر دریافت

Apr 04, 2023 | 12:41:PM
وزیر پٹرولیم نے خوشخبری سنا دی، گیس کے بڑے ذخائر دریافت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مہنگائی اور سیاسی گہما گہمی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، صوبہ سندھ کے ضلع دادو سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ کے ضلع دادو سے گیس کا ذخیرہ دریافت ہونے پر وزارت پیٹرولیم نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جاری شدہ اعلامیے کے مطابق دریافت ہونے والے ذخیرے سے گیس کی آزمائشی پیداوار 3 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر تیندوے کی چہل قدمی، شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا

دادو سے گیس کے ذخائر دریافت سرکاری اور نجی کمپنیوں کے مشترکہ  تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے کے دوران ہوئے، گیس کی یہ دریافت سندھ میں کیر تھر فولڈ بلٹ سکھ پور بلاک سے ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم سہیل وجاہت حسین صدیقی کا کہنا ہے کہ گیس کی دریافت قوم کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے، دریافت ہونے والی گیس پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔