مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او شہید

Apr 04, 2023 | 11:01:AM
مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او شہید
کیپشن: فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم میرانی) کشمور کے علاقے درانی مہر کے کچے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے کئے گئے پولیس آپریشن کے دوران پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او عبدالطیف میرانی شہید جبکہ ڈی ایس پی قلندر بخش سومرو سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

   کندھ کوٹ درانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ایس ایس پی عرفان سموں آپریشن کی سربراہی کر رہے ہیں، پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں شریک ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او عبداللطیف میرانی شہید ہوئے، ڈاکوؤں سے مقابلے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، ملیر سٹی میں کارروائی، منشیات فروشی میں مطلوب 2 خواتین گرفتار

عرفان سموں نے کہا کہ کندھ کوٹ پولیس نے کچے کے مختلف علاقوں کا گھیراؤ کرکے راستے سیل کر رکھے ہیں، کندھ کوٹ آپریشن جاگیرانی گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ کندھ کوٹ مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، علاقے میں خوف و ہراس ہے اور عام لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔