8ویں منزل سے کود کر خودکشی کرنیوالے نوجوان کا آخری پیغام سامنے آگیا، مقدمہ درج

Sep 03, 2025 | 23:30:PM
8ویں منزل سے کود کر خودکشی کرنیوالے نوجوان کا آخری پیغام سامنے آگیا، مقدمہ درج
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہر قائد کے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں سکول کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری نوٹ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے قریب نجی سکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر جان دے دی، واقعہ بریگیڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔متوفی نوجوان عثمان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ سکول کے 3 ملازمین کے خلاف اقدام قتل کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

عثمان نے خودکشی سے پہلے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا جس میں اس نے سکول انتظامیہ پر اپنی خودکشی کا الزام عائد کیا تھا۔متوفی نوجوان نے آخری پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کررہا ہے اور اس کی ذمہ دار سکول انتظامیہ ہے۔ نوجوان نے لکھا کہ عرفان، حسن اور طلحہ نے ذہنی اذیت دی، اسی وجہ سے خودکشی کر رہا ہوں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور صوبے نے ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا