جنرل ہسپتال سے 2 دن کے بچے کے اغواء کا معاملہ، پولیس کی مسلسل محنت، بچہ بازیاب،ملزم گرفتار

Sep 03, 2025 | 21:24:PM
جنرل ہسپتال سے 2 دن کے بچے کے اغواء کا معاملہ، پولیس کی مسلسل محنت، بچہ بازیاب،ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک ) جنرل ہسپتال کی نرسری سے 2 دن کے بچے کے اغواء کرنے کے معاملے میں لاہور پولیس کی مسلسل محنت رنگ لے آئی، نومولود بچہ بازیاب کرکےملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  کے ترجمان کے مطابق رواں ہفتے سومورا کو بچہ جنرل ہسپتال نرسرئہ سے اغواء ہوا، بچے کے والد افضال کی مدعیت میں 2 نامعلوم خواتین کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ جائے وقوعہ پر خود پہنچےاور تمام سرچ آپریشن کی خود نگرانی کی۔  

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  نے بتایاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی،فرانزک، سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچے کا سراغ لگایا گیا،آپریشن اور انوسٹی گیشن کی مشترکہ ٹیم کی کوشش سے بچہ بازیاب کروایا گیاجبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ایس پی ماڈل ٹاؤن، تمام ٹیم کو شاباش دی۔ 

یہ بھی پڑھیں: گجرات میں اربن فلڈنگ ،تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارےبند رہیں گے