پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی تجارت کب سے ہوگی؟

Sep 03, 2025 | 19:33:PM
پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی تجارت کب سے ہوگی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت سے متعلق ورچوئل ایسٹ اتھارٹی بل کی شقیں منظور کرلی گئیں۔

 ڈپٹی گورنر  سٹیٹ بینک سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بل کی کئی شقیں منظور کی گئیں،انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کرپٹو کرنسی خرید و فروخت پر پابندی ختم کررہا ہے، قانون سازی ہوتے ہی کرپٹو کرنسی کی تجارت کی اجازت ہوگی۔

 ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ قواعد و ضوابط طے ہوتے ہی کرپٹو کرنسی میں تجارت قانونی ہوگی،سٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل پاک روپیہ پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے،سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بینکوں کے پاس موجود روپیہ ڈیجیٹل پاک روپیہ بن جائے گا، ڈیجیٹل پاک روپے کا ایکسینج ریٹ بھی روپیہ کے مساوی ہوگا،انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی میں ڈیجیٹل پاک روپے سے خرید و فروخت ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے اجلاس میں کرپٹو کرنسی میں لین دین کی ممانعت سے متعلق اسٹیٹ بینک کا سرکلر واپس لینے پر غور کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد لوگ ذہنی امراض کا شکار ہیں، ڈبلیو ایچ او