چینی صدر کا وینزویلا کے ہم منصب کو امریکی ہیکنگ سے آزاد موبائل فون کا تحفہ
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے’’ہواوے‘‘ کا سمارٹ فون دکھایا جو اُن کے بقول چین کے صدر شی جن پنگ نے انھیں تحفے میں دیا ہے۔
انھوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کی سکیورٹی خصوصیات کو اُجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی انٹیلی جنس اسے ہیک نہیں کر سکتی ہے،یہ شاندار ہے، میں سب کچھ اسی فون کے ذریعے معلوم کرتا ہوں جو شی جن پنگ نے مجھے دیا۔
انھوں نے فون دکھاتے ہوئے بتایا کہ دیکھیں، شی جن پنگ نے مجھے یہ ہواوے کا فون دیا ہے، دنیا کا سب سے بہترین فون ہے،اور امریکی اسے ہیک نہیں کر سکتے، نہ اُن کے جاسوس طیارے اور نہ ہی اُن کے سیٹلائٹ۔
یہ بھی پڑھیں :شمالی کوریا کی فوج نے یوکرین کیخلاف جنگ میں بہادری کی مثال پیدا کی:روسی صدر