شمالی کوریا کی فوج نے یوکرین کیخلاف جنگ میں بہادری کی مثال پیدا کی:روسی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں روس کے شانہ بشانہ لڑنے والے اپنے فوجیوں کی بہادری پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا شکریہ ادا کیا، شمالی کوریا کے رہنما نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ وہ روس کی ’ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دونوں رہنماؤں کی آج ملاقات ہوئی جب چین نے دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی سب سے بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا۔
صدر پوتن نے کہا کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات دوستانہ ہیں اور پیانگ یانگ کی فوج نے کرسک کے علاقے کو آزاد کرانے میں مدد کی ہے،پوتن نے بدھ کو بات چیت کے دوران کم جونگ سے کہا کہ ’آپ کے فوجیوں نے بہادری اور بہادری سے مقابلہ کیا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’میں یہ واشگاف انداز میں کہتا ہوں کہ ہم آپ کی مسلح افواج اور آپ کے فوجیوں کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے،واضح رہے کہ روس نے 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :روس نے گزشتہ رات 502 ڈرون اور 24 میزائل داغے: یوکرینی فضائیہ