سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد اضافہ

Sep 03, 2025 | 15:24:PM
سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد اضافہ ہوگیا۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 1.76 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔ 
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.16 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں، اگست میں ملک سے 0.75 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہے۔
گزشتہ سال اگست میں ملک سے 0.61 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ جولائی کے مقابلے میں اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی کمی ہوئی، جولائی میں ملک سے 1.01 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو اگست میں کم ہو کر 0.75 ملین ٹن ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 129 ضمنی الیکشن:پی ٹی آئی اندرونی خلفشار کا شکار، متحدہ بیانیہ سامنے نہ آ سکا
واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 7.84 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد زیاد ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 6.49 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔