این اے 129 ضمنی الیکشن:پی ٹی آئی اندرونی خلفشار کا شکار، متحدہ بیانیہ سامنے نہ آ سکا
حماد اظہر نے چودھری ارسلان کی کھل کر حمایت اوربجاش خان نیازی کیخلاف مہم شروع کرد ی ،کارکن کنفیوژن کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد )لاہور کے حلقے این اے 129 میں ہونےوالےضمنی الیکشن کے لئےپی ٹی آئی کےچودھری ارسلان ظہیر اور بجاش خان نیازی میں سردجنگ شدت اختیارکر گئی،پی ٹی آئی کے اندرونی خلفشار کے باعث متحدہ بیانیہ سامنے نہ آ سکا۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے چودھری ارسلان کی کھل کر حمایت جبکہ بجاش خان نیازی کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کرد ی ہے،بجاش خان نیازی اور حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ اور الزامات کی بارش بھی ہورہی ہے۔
این اے 129میں پارٹی ٹکٹ کے بغیر دونوں امیدوارچودھری ارسلان اوربجاش خان نیازی آزاد حیثیت سے میدان میں موجود،پی ٹی آئی کارکنان بھی کنفیوژن کا شکار ہیں اوراس کی وجہ سےپی ٹی آئی کا ووٹ بینک واضح طور پر تقسیم ہو چکا ہے۔
انتخابی مہم کے دوران پارٹی قیادت کی خاموشی بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔رہنما پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی کے اندرونی اختلافات سے مخالف امیدوار کو فائدہ پہنچ سکتا ہے،مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے انتشار کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی تیاری میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا
اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی کاکہناہے کہ ووٹرز کی نظریں اب تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت پر مرکوز ہیں لیکن کوئی واضح لائحہ عمل نہیں آ سکااس طرح این اے 129 کا الیکشن پی ٹی آئی کے لیے امتحان بن گیا ہے،اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو نشست کھونا یقینی ہو سکتا ہے۔