امریکی فوج کا وینزویلا سے نکلنے والے جہاز پر حملہ، 11 افراد ہلاک 

Sep 03, 2025 | 09:35:AM
امریکی فوج کا وینزویلا سے نکلنے والے جہاز پر حملہ، 11 افراد ہلاک 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی فوج نے وینزویلا سے نکلنے والے جہاز پر حملہ کرکے 11 افراد کو ہلاک کردیا، امریکا نے حال ہی میں کیریبئن میں بحری بیڑا تعینات کیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا سےنکلنے والے منشیات سے بھرے جہاز پرحملہ کیا ہے، حملےمیں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کے مطابق وینزویلا سے منشیات امریکا اور خطے کے دیگرممالک میں سمگل کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کہہ چکے ہیں فوج علاقے میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ لوگوں کےخلاف کارروائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وقت کم ، کچے کے مکین پانی آنے سے پہلے نقل مکانی کر جائیں: شرجیل میمن