ایک اور اہم کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

Sep 03, 2023 | 22:51:PM
ایک اور اہم کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: ریسلر جان سینا ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی (ڈبلیو ڈبلیو ای)کے نامور ریسلر اور سابق چیمپئین جان سینا نے اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری ریٹائرمنٹ جلد ہوسکتی ہے لیکن ابھی کچھ وقت ہے۔ 
ہالی ووڈ کی معروف فلموں میں اداکاری کو جوہر دکھانے والے جان سینا نے کہا کہ ’’میری عمر 46 سال ہوچکی ہے اور شاید 47 سال کی عمر تک مزید ریسلنگ جاری رکھوں گا، ڈبلیو ڈبلیو ای میں دو دہائیوں سے زائد کا وقت گزار چکا ہوں اب خود کو آرام دینا چاہتا ہوں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں پر ریلیف کا پلان تیار، 300 یونٹ والے صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ بڑی خبر آگئی