57گیندوں پر 78رنز کے باوجود وسیم اکرم کی محمد رضوان پر تنقید

Sep 03, 2022 | 21:30:PM
وسیم اکرم ، تنقید
کیپشن: وسیم اکرم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ہانگ کانگ کیخلاف محمد رضوان کی 57گیندوں پر 78رنزکی اننگز کے باوجود سابق کپتان وسیم اکرم نے رضوان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور سونگ کے سلطان وسیم اکرم نے محمد رضوان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں 57گیندوں پر 78ناٹ آوٹ جانے کا کوئی فائدہ نہیں ، میرے خیال میں محمد رضوان کا ناٹ آوٹ جانا بے سود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ تھکے ہوئے تھے تو انہیں کچھ باونڈریز لگا کر آوٹ ہوجانا چاہتے تھا پاور ہٹرز کو کھیلنے کا موقع دینا چاہئے تھا ۔ آپ کے پاس آصف ، افتخار ،نوازابھی تک تھے انہیں موقع ملنا چاہئے تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:ہانگ کانگ کو شکست ، پاکستان نے سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا