کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا جن بوتل سے باہر

Sep 03, 2022 | 14:30:PM
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا جن بوتل سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) روشنیوں کا شہر کراچی ان دنوں مختلف نوعیت کے جرائم پیشہ افراد کا شکار ہے اور کراچی کے ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائمز عروج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کی حدود میں ایک ہی گروہ مختلف نوعیت کی وارداتوں میں مصروف ہے اور یہاں شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ ایف بی ایریا ایک واردات کے دوران ڈاکوؤں نے سیلزمین کو لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ماسک سے چہرے چھپا رکھے تھے۔

اس کے علاوہ گلشن حدید کے علاقے میں پٹرول اور ڈیزل چوری کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کی ٹیم نے گلشنِ حدید میں چھاپہ مارا اور ہزاروں  لیٹر پٹرول اور ڈیزل برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: راشن کے بہانے لڑکی سے زیادتی،ڈی این اے سمپل لے لئے گئے