راشن کے بہانے لڑکی سے زیادتی،ڈی این اے سمپل لے لئے گئے

Sep 02, 2022 | 16:12:PM
 شہداد پور ,سول سوسائٹی,24 نیوز,پولیس
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سانگھڑ کے علاقے  شہداد پور میں راشن کے بہانے لڑکی سے زیادتی کے معاملےپرڈی ایس پی ایوب بروہی نے کہا کہ شہدادپور میں زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی اور دونوں ملزموں  کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لئے گئے ہیں ۔

دوسری جانب سانگھڑ کے علاقے  شہداد پور میں راشن کے بہانے لڑکی سے زیادتی کے معاملے  کو ڈی سی آفس  کی طرف سے  نیا رخ دینے کی کوشش  کی گئی،سول سوسائٹی نے پولیس کا دعویٰ مسترد کردیا۔  سانگھڑ پولیس نے کہانی بنائی ہے کہ گل شیر ماچھی اور مذکورہ لڑکی کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے۔ گل شیر   کی جانب سے شادی سے انکار پر لڑکی نے بیان دیا کہ گل شیر نے اسے راشن دینے کے بہانے سے لیکر زیادتی کا نشانہ بنایا -

ضرور پڑھیں : سیلاب زدہ علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ،ویڈیو وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کو بارش متاثرین اور راشن دینے سے جوڑ کر سنسنی خیز بنایا گیا ہے-سول سوسائٹی نے  پولیس  کے  موقف  کو رد کردیا ہے  اور قرار دیا ہے کہ انتظامیہ تحقیقات کیے بغیر کیس کو دوسرا رخ دینا چاہتی ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے فرار اور ملزموں  کو بچانا چاہتی ہے۔