موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا،ترجمان پی ٹی اے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی سست روی پر ترجمان پی ٹی اے کا مؤقف آگیا۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ میں مسئلہ آیا تھا، موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اوراب ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار ٹھیک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی سمیت 19 ملزمان کی ضمانت منظور
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سستی روی کا شکار تھاجس کےباعث واٹس ایپ سروس بھی متاثر ہوئی اور صارفین کو آڈیو ویڈیو کال اور فائل شیئرنگ میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔