غزہ میں مکمل امن حاصل کرینگے جو حیرت انگیز کامیابی ہوگی: ٹرمپ

Oct 03, 2025 | 10:06:AM
غزہ میں مکمل امن حاصل کرینگے جو حیرت انگیز کامیابی ہوگی: ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے ایک بارپھر مشرق وسطیٰ تنازع کو ہزاروں سال پرانا قرار دیدیا۔

 امریکی میڈیا کو دیے گئے  انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نےکہا کہ ایسا لگتا ہے تقریباً 3 ہزار سال بعد مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم صرف غزہ نہیں بلکہ غزہ میں امن کے ساتھ مکمل امن حاصل کریں گے، ایسا ہونا حیرت انگیز کامیابی ہوگی۔

  یہ بھی پڑھیں:بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں پرپابندی، کرکٹ آسٹریلیا کا ردعمل سامنے آگیا

دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے سُرخ لکیر کھینچیں گے،امید اور توقع ہے کہ حماس غزہ امن منصوبہ منظور کرلے۔