ٹرانس جینڈرز سے بھی وفاقی پولیس میں بطور اہلکار بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

Oct 03, 2022 | 00:42:AM
وفاقی پولیس، ٹرانس جینڈرز،بطور اہلکار ،خدمات ،درخواستیں طلب,
کیپشن: اسلام آباد پولیس لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی پولیس میں ٹرانس جینڈرزبھی بطور اہلکار خدمات سرانجام دیں گے،درخواستیں طلب کرلی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں 1668اہلکاروں کی بھرتی کا اشتہار جاری کر دیا گیا،اشتہار میں ٹرانس جینڈرز سے اہلیت کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں،ٹرانس جینڈرزسے قومی شناختی کارڈ پر لکھی جنس کے مطابق درخواستیں طلب کی گئیں ،ٹرانس جینڈر ایکٹ کی دفعات کے مطابق امیدوارخود سے حاصل شدہ صنفی شناخت کا اطلاق بھی کر سکتا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہناہے کہ ٹرانس جینڈر امیدواروں کی بھرتی جنرل میرٹ پر کی جائے گی،جنرل میرٹ امیدوار کے لئے میٹرک پاس سرٹیفکیٹ ہولڈراورتمام ٹیسٹس پاس کرنا لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر اعظم خان کو دوران میچ لڑکی نے شادی کی آفر کردی