قومی کرکٹر اعظم خان کو دوران میچ لڑکی نے شادی کی آفر کردی

Oct 03, 2022 | 00:25:AM
نوجوان کرکٹراعظم خان، دوران میچ، شادی کی پیشکش
کیپشن: اعظم خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سے شہرت پانے والے نوجوان کرکٹر اعظم خان کو دوران میچ لڑکی نے شادی کی پیشکش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں موجود پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان کو شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔ اعظم خان کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز گئے تھے ،میچ کے دوران ایک لڑکی نے قومی کرکٹر کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کی جس کی تصویر کرکٹر کی ٹیم بارباڈوس رائلز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی سٹیڈیم میں پوسٹر اٹھائے کھڑی ہے جس پر لکھا ہے کہ 'میری بہن چاہتی ہے کہ میں آپ کو اس کا بہنوئی بنا دوں'۔تصویر شیئر کرتے ہوئے بارباڈوس رائلز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی اعظم سے سوال بھی کیا گیا کہ 'کیا کہتے ہو اعظم بھائی؟'

یہ بھی پڑھیں: مڈل آرڈر کا پرفارم نہ کرنا پریشان کن ہے،بابراعظم